Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 17 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 218.89 روپے رہی۔
پیر کو سٹیٹ بینک نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ کی ایکسچینج رپورٹ جاری کی تو اس میں ڈالر کی قیمت گزشتہ کاروباری دن کی سطح 218.43 روپے سے زائد رپورٹ کی۔
پیر 17 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.25، اماراتی درہم 59.59، بحرینی دینار 580.60، عمانی ریال 568.53، کویتی دینار 705.25 اور قطری ریال کی قدر 60.11 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 246.61 اور یورو کی قدر 213.40 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 222.5 اور قیمت فروخت 224.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 59.2 اور قیمت فروخت 59.8 اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 60.8 جب کہ قیمت فروخت 61.4 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں