Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون سے امراض کی تشخیص

نیویارک..... زندگی کے مختلف شعبوں میں جس طرح آئے دن پیشقدمی ہورہی ہے او رنئی نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں اسی طرح امراض کی تشخیص کے بھی نت نئے طریقے دریافت ہورہے ہیں۔ اب ایک امریکی ڈاکٹر نے انتہائی غیر روایتی طریقے سے گردے کی پتھری کی تشخیص کا دعویٰ کیا ہے۔ڈاکٹر ٹوپول نامی ماہرامراض قلب نے جو یہاں کام کرتے ہیں اور موبائل ہیلتھ ٹیکنالوجی کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں خود ہی یہ طریقہ ایجاد کیا ہے اور خود ہی اس پر عمل درآمد کے بعد خوش ہیں۔ انکا کہناہے کہ موبائل فون کی مدد سے ایسے امراض کی بھی تشخیص ہوسکتی ہے اور ا نہیں امید ہے کہ آ ئندہ انسان خود اپنی تشخیص میں کامیاب ضرور ہوگا۔ انکا کہناہے کہ مریض ایپس کے ذریعے اپنے ڈاکٹروں سے رابطے میں رہتے ہیں اور ایسا کرنے والے مریض نسبتاً اچھی صحت کے مالک ہوتے ہیں اور انہیں بار بار اپنا معائنہ کرانے کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔انکا کہناہے کہ وہ گردے کے امراض کے مالک نہیں لیکن موبائل ہیلتھ ٹیکنالوجی کے قائل ضرور ہیں اور دوسرے لوگ بھی یہ طریقہ اختیار کرسکتے ہیں۔

شیئر: