Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف صدی تک غسل نہ کرنے والے ’دنیا کے گندے ترین شخص‘ کا انتقال

’دنیا کا گندا ترین شخص‘ کے نام سے مشہور ایرانی شہری کا انتقال ہو گیا ہے جو کئی دہائیوں سے ایک مرتبہ بھی نہیں نہائے تھے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق دنیا کے غلیظ ترین آدمی آمو حاجی 50 سال سے زائد عرصے تک نہیں نہائے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کو آمو حاجی کا انتقال صوبہ فارس کے ایک گاؤں ڈیجگاہ میں ہوا تھا۔ ان کی   عمر 94 سال تھی۔
آمو حاجی کا خیال تھا کہ وہ نہانے سے بیمار پڑ سکتے ہیں، اس لیے انہوں نے 50 سال تک نہانے سے مکمل پرہیز کیا۔
ان کی موت سے چند ماہ پہلے ہی گاؤں کے لوگ پہلی مرتبہ انہیں نہلانے کے لیے باتھ روم لے کر گئے تھے جس کے بعد وہ کچھ مہینے ہی زندہ رہ سکے۔
نہانے سے گریز کی وجہ سے حاجی کے جسم اور بالوں پر گندگی اور میل کی موٹی تہیں جم چکی تھیں اور ان سے شدید بدبو آتی تھی۔
آمو حاجی نے زندگی بھر شادی نہیں کی تھی۔
آمو حاجی کی زندگی پر 2013 میں ایک مختصر ڈاکومینٹری فلم بھی بنائی گئی تھی۔

شیئر: