Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کوورغلارہی ہے

جدہ: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار سے معلوم ہواہے کہ شدت پسند تنظیم داعش سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو بھرتی کر رہی ہے۔ اعداد وشمار سے معلوم ہواہے کہ داعش نے اب تک سعودی عرب مقیم 345غیر ملکیوں کو اپنا ہم نوا بنایاہے۔ یہ تعداد ان غیرملکیوں کی ہے جو سیکیورٹی اداروں کے قبضے میں آگئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش سعودی نوجوانوں کو ورغلانے میں ناکام ہورہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے غیر ملکیوں کی طرف توجہ مبذول کی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ داعش سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ دنوں جدہ میں جس دہشت گرد سیل کاانکشاف کیا تھا اس میں پاکستانی، یمنی، افغانی، مصری، اردنی اور سوڈانی تارکین شامل تھے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے1423ھ سے اب تک842غیر ملکیوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ غیرملکی گرفتار شدگان میں شامی سرفہرست ہیں جن کی تعداد109ہے۔ 
 

شیئر: