Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بمقابلہ پولینڈ: باحہ میں میچ دیکھنے کے لیے 16 بڑی سکرینیں نصب

’پولینڈ کے مقابلے میں سعودی قومی ٹیم کا میچ بالکل مفت دیکھا جاسکتا ہے‘ (فوٹو: عاجل)
باحہ میونسپلٹی نے سعودی قومی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں 16 بڑی سکرینیں نصب کردی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’پولینڈ کے مقابلے میں سعودی قومی ٹیم کا میچ بالکل مفت دیکھا جاسکتا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’باحہ ریجن میں میونسپلٹی کے صدر دفتر کےعلاوہ یہ سکرینیں شہزادہ حسام مرکز، باحہ میونسپلٹی کے گراؤنڈ، رغدان پارک، مندق پارک، قہوہ پارک اور رالقری میونسپلٹی کے پارکوں میں نصب ہیں‘۔

شیئر: