Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے بہاماس کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور کئی شعبوں میں انہیں بڑھانے کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں بہا ماس کے نائب وزیر اعظم اور وزیر سیاحت، سرمایہ کاری اور ایوی ایشن اسحاق چیسٹر کوپرکا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقت میں دوطرفہ تعلقات اور کئی شعبوں میں انہیں بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
فریقین نے مملکت کے وژن 2030 کی روشنی میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کےانڈرسکریٹری برائے سیاسی امورسعود السطاطی بھی موجود تھے۔

شیئر: