Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا اورتوکلنا خدمات کو ضم کرنے کی تجویز

فی الحال دونوں ایپس کام کررہی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی مصنوعی ذہانت اتھارٹی ’سدایا‘ کے ترجمان ماجد الشھری کا کہنا ہے کہ ’توکلنا‘ اور’توکلنا خدمات‘ ایپس کو یکجا کرنے کے بارے میں غور کیاجارہا ہے۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سدایا نے مزید کہا کہ تاحال اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ دونوں ایپس کو ضم کردیا جائے۔
توکلنا اورتوکلنا سروسز دونوں ایپس مختلف نوعیت کی خدمات کے لیے مخصوص ہیں جن کے اہداف مقررہیں۔ الشھری کا مزید کہنا تھا کہ توکلنا خدمات ایپ پرمملکت میں 13.7 ملین افراد رجسٹرڈ ہیں جبکہ سال رواں 2022 کے دوران اس ایپ کے ذریعے دو ارب کارروائیاں کی گئی جن میں 27 ملین سے زائد صرف عمرہ پرمٹ جاری کرائے گئے جبکہ 5 لاکھ افراد نے اعضا عطیہ کرنے کے سیکشن میں خود کو رجسٹرکرایا علاوہ ازیں ایک لاکھ 92 ہزار ’اسعفنی ‘(میری مدد کریں) خدمت سے استفادہ کیا گیا۔
مملکت میں رواں برس 2022 میں ایپل اسٹور ’توکلنا خدمات‘ اور’نفاذ‘ ایپس سب سے زیادہ مقبول رہیں جبکہ گوگل اسٹور کے ذریعے دیگر پانچ ایپس بھی صارفین میں زیادہ پسند کی گئیں۔

رواں برس توکلنا کے ذریعے 27 ملین عمرہ پرمٹ جاری کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے سال 2020 میں کورونا وبا کے آغاز میں توکلنا ایپ لانچ کی گئی تھی جس کے ذریعے کورونا کے بارے میں معلومات طبی مشورے ، پرمٹ وغیرہ جاری کیے جاتے تھے۔
توکلنا ایپ کے فوری بعد ’صحتی‘ ایپ لانچ کی گئی جس میں طبی رپورٹس اورکورونا کے حوالے سے معلومات اپ لوڈ کی جاتی تھی بعدازاں ’توکلنا خدمات‘ جاری کی گئی جس میں بنیادی طورپرتوکلنا کی سہولتوں کے علاوہ اضافہ پورٹل بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔

شیئر: