Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے نئی فی تولہ قیمت حالیہ اضافے کے بعد 169650 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مقامی مارکیٹ میں پیر کو دس گرام سونے کی قیمت 2016 روپے بڑھ کر 145448 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں تین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 1794 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی فی تولہ قیمت 1970 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: