Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کی قیمت میں دوسرے دن بھی کمی 

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر187.57 ریال ہوگئی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 16 دسمبر کو مملکت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر187.57 ریال ہوگئی۔ 
عاجل اور گولڈ لائیو ویب سائٹس کے مطابق سعودی عرب میں جمعے کو دوسرے دن بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 215.97 ریال، 22 قیراط کی 198.27 ریالِ جبکہ  18 قیراط ایک گرام کی قیمت 161.98 ریال رہی۔
 14 قیراط ایک گرام سونا 126.35 ریال، 10 قیراط ایک گرام 90.06 ریال جبکہ 6 قیراط ایک گرام سونا53.99 ریال میں دستیاب رہا۔
 ایک تولہ  سونے کی قیمت 2519.09، ایک اونس سونے کی قیمت 6716.82 جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار974.97 ریال رہی۔ 
21 قیراط 8 گرام گنی 1800.67 ریال، 22 قیراط کی گنی 1886.42 ریال اور 24 قیراط کی گنی 2057.91 ریال میں فروخت کی گئی۔

شیئر: