Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام اور یمن کے مسئلے پر سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ

فیصل بن فرحان سے شام کےلیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے ملاقات کی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر شام کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کےلیے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

سوئٹزرلینڈ میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اہم ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرسوئٹزرلینڈ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عادل مراد اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیووس میں اقوام متحہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہنس گرنڈ برگ نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی ان کوششوں کا جائزہ لیا گیا جن کا مقصد یمن اور اس کے عوام کی سلامتی اور استحکام ہے۔

شیئر: