Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش غیرقانونی قرار

اسلام آباد.. سی ڈی اے نے بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جع کرادیا۔ عمران خان کی رہائش سمیت122 عمارتوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں جع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ بنی گالہ کے علاقے میں اب تک 122 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں ان میں عمران خان کے گھر کا 92 نمبر ہے۔ زون 3ا ور4 میںتعمیر کی جانے والی عمارتیں غیر قانونی ہیں،انہیں گرائے جانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کے لئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔

 

شیئر: