Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں 50فیصد تارکین کا تعلق 4ممالک سے

ریاض..... 1437ھ کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں مقیم غیر ملکیوں میں 4ممالک کے باشندے کل تارکین کا 50فیصد ہیں۔ ان میں پہلے نمبر پر ہندوستانی ہیں۔ جنکا تناسب 13.7فیصد ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستانی ہیں۔ انکا تناسب 12.4فیصد ہے۔ تیسرے نمبر پر مصری ہیں جنکا تناسب 12.3فیصد ہے۔ چوتھے نمبر پر یمنی ہیں جنکی شرح 11.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاض میں غیر ملکی باشندوں کی مجموعی تعداد 49.9فیصد ہے۔ پانچویں نمبر پر شامی، چھٹے نمبر پرسوڈانی، ساتویں نمبر پر فلپائنی، آٹھویں نمبر پر بنگلہ دیشی، نویں نمبر پر اردنی اور دسویں نمبر پر ایتھوپین ہیں۔
 

شیئر: