Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیبر کنسرٹ میں صرف لب ہلا رہے تھے

ممبئی ....کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران متعدد گانوں پر صرف لب ہلاتے رہے جبکہ بیک گراﺅنڈ میں یہ گانے چلتے رہے۔ اس موقع پر بہت کم لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ بیبر گانہیں رہے بلکہ صرف لب ہلا رہے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ کئی شائقین ایسے تھے جو بیبر کی پرفارمنس سے بھی متاثر نہیں ہوئے۔ انکا کہناتھا کہ شو میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ہم کوئی سی ڈی دیکھ رہے ہوں۔ ہمیں تو یقین بھی نہیں آتا کہ وہ لائیو شو میں ایسا کرینگے۔ محسوس ہورہا تھا کہ وہ متعدد گانے گا نہیں رہے بلکہ انکے صرف گانے چل رہے ہیں اور وہ لب ہلا رہے ہیں۔ مدح انکے شو کا فروری سے انتظار کررہے تھے۔ انکی ایک مداح ٹینا جوشی نے کہا کہ ہمیں توقع تھی کہ وہ لائیو گائیں گے ۔ بعض لوگ اس بات کی شکایت کررہے تھے کہ انہوں نے انکے چند پسندیدہ گانے نہیں گائے۔انوراگ ڈکشت نے کہاکہ معلوم نہیں کہ انہوں نے اتنا مشہور گانا کیوں نہیں گائے۔ متعدد سامعین نے کہاکہ ڈانسر گروپ بھی اچھا پرفارم نہیں کرسکا۔اگرچہ بیبر نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ ہند میں شو کرینگے لیکن میں مخمصے کا شکار ہوں۔

شیئر: