Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجرہ نبویہ سے ملنے والے 2تاریخی صندوقوں کے نوادر کا انکشاف

  مدینہ منورہ ..... سعودی عرب کے معروف عالم شیخ عائض بن عمر الرویس نے حجرہ نبویہ علی صاحبہا الصلوة والسلام میں عثمانی سلاطین کے زمانے سے موجود 2صندوقوں میں موجود نوادر کا راز منکشف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ فیصل بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ حجرہ نبویہ کی زیارت کیلئے پہنچے تو وہاں رکھے ہوئے2 بند صندوقوں کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ ان دونوں صندوقوں میں کیا ہے۔ جواب دیا گیا کہ اسکا علم کسی کو نہیں۔ یہ برسہا برس سے یونہی رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ترک سلاطین کے دور سے اسی طرح یہاں محفوظ ہیں۔ شاہ فیصل نے دونوں صندوقوں میں موجود اشیاء کا ریکارڈ تیار کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی۔ شیخ عائض کہتے ہیں کہ میں اس کا ایک ممبر تھا۔ و زارت خزانہ ، محکمہ اوقاف اور کنٹرول اتھارٹی کے عہدیدار کمیٹی میں شامل کئے گئے تھے۔ وہ روزانہ عشاءبعد حجرہ نبویہ جاتے اور وہاں موجود صندوقوں کی اشیاءنکال کر ریکارڈ تیار کرتے ۔ 15روز تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ دونوں صندوقوں میں سے ایک میں سونے کی گنیاں، زیورات تھے جبکہ دوسرے صندوق میں خانہ کعبہ اور حرم شریف میں لٹکائی جانے والی چاندی کی زنجیریں تھیں۔ علاوہ ازیںاس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام بعض زائرین کے شکوہ شکایات بھی تھیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 3 سفارشات پیش کی تھیں کہ مدینہ سے متعلق زیورات مدینہ منورہ عجائب گھر اور وزارت معارف کے ماتحت نوادر خانے میں محفوظ کردیئے جائیں۔ جہاںتک زیورات سونے اور چاندی کا تعلق ہے تو وہ وزارت خزانہ اور ساما کی تفویض میں دیدیئے جائیں تاکہ ضائع ہونے سے محفوظ رہیں۔

شیئر: