Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: ضوابط کی خلا ف ورزی پر4اسپتال اورفارمیسیاں سربمہر

دبئی: صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر دبئی میں دو اسپتال اوردو فارمیسیاں سربمہر کردی گئیں۔ اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحت ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو ایک ماہ سے 6ماہ بند کرنے کی سزا دی گئی ہے۔وزارت صحت کے سیکریٹری برائے معاشرتی تحفظ ڈاکٹر امین حسین الامیری نے الامارات الیوم کو بتایا کہ وزارت صحت نے رواں سال کے دوران ہونے والے تفتیشی دوروں میں 194اسپتالوں اور313فارمیسیوں کا تفتیشی دورہ کیا تھا۔ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو اس سے پہلے بھی متنبہ کیا گیا تھا تاہم ان اداروں نے ضوابط کی پابندی نہیں کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: