سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 19 مئی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 206.77 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعرات کو سونے کے نرخ 208.25 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.31 ریال، 22 قیراط ایک گرام 216.62 اور18 قیراط 177.23 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,999.17 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,094.37 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,284.77 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔