Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر کو سونے کے نرخ بڑھ گئے

 21 قیراط ایک گرام سونا 205.29 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ سنیچر 27 مئی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 205.29 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔  جمعے کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 204.77 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.62 ریال، 22 قیراط ایک گرام 215.07 اور18 قیراط 175.97 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,970.81 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,064.66 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,252.36 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: