Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

 21 قیراط ایک گرام سونا 205.19 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ پیر29 مئی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 205.19 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 205.32 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.50 ریال، 22 قیراط ایک گرام 214.96 اور18 قیراط 175.88 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,970.81 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,064.66 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,252.36 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: