Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران خطے میں کشیدگی پھیلانے کا ذمہ دارہے ،ٹرمپ

ریاض...امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ عقائد کے خلاف نہیں بلکہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے۔امریکہ دنیا میں جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے  ۔ایران دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے جو خطے میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ۔ ایران مشرق وسطی میں کشیدگی کا ذمہ دار ہے۔  ایران جب تک تعاون نہیں کرتا تمام ملک اسے تنہا کر دیں ۔اتوار کو عرب اسلا می ،امریکی سربراہی اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ دہشت گردی پر قابو نہ پایا گیا تو ہماری نسلیں بھگتیں گی  ۔ہمیں مل کر دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنا ہوگا۔مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہو گا۔ذمہ دار ممالک شام میں انسانی بحران ختم کرنے میں تعاون کریں ۔ اپنی اگلی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینا چاہتے ہیں۔آج سے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔امریکہ اپنا نظام زندگی دوسروں پر مسلط نہیں کریگا۔ اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے۔داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ ہیں ۔  اسلامی ممالک انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگے آئیں۔ ایک ہوگئے تو کبھی نہیں ہاریں گے۔دہشتگردوں کو اپنی عبادت گاہوں اور سرزمین سے نکال باہر کریں گے۔ ٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب مسلم دنیا کا دل ہے  ۔ دوستی ٗ امید اورمحبت کا پیغام لایا ہوں۔ مسلم نوجوانوں کو ڈر سے آزاد زندگی جینے کا حق ہے۔دہشت گردی نے سب سے زیادہ عرب اورخلیجی ممالک کے مسلمانوں کو متاثرکیا۔ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کسی مذہب یا فرقے کونشانہ بنانا نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مقصد اچھے اور بروں میں فرق کرنا ہے ۔ ہمیں مل کر دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنا ہوگا۔ انتہا پسندی کو اکھاڑنے کیلئے ایسے ممالک کا اتحاد بنانا چاہتے ہیں جو اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں۔ امن ترقی و خوشحالی کیلئے  یہ ضروری ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ شاہ سلمان نے دہشتگردی کے خلاف مسلم ممالک کو متحد کیا۔ سعودی عرب نے دہشتگردی کی کئی کوششیں ناکام بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے امید، محبت اور دوستی کا پیغام دیتا ہوں۔امن کیلئے نئی شراکت داریوں کی جانب بڑھنا ہو گا۔ ایسا اتحاد بنایا ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں دہشتگردی سے محفوظ رہیں گی۔ امریکی صدر نے کہاکہ اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے۔داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیمیں دنیا کیلئے خطرہ ہیں ۔ ٹرمپ نے کہا کہ اچھائی کی قوتوں کے اتحاد سے ہی برائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایران کی حمایت سے صدر بشار الاسد نے شام میں ناقابل ذکر جرائم  کئے ۔ شام میں انسانیت کے دشمنوں اور داعش کا خاتمہ کرنا ہوگا  ۔
 
 
 
 

شیئر: