Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ ریاض سے روانہ ، شہزادہ محمد بن سلمان نے الوداع کیا

ریاض: دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر امریکی صدر ٹرمپ ریاض سے روانہ ہوگئے۔ کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کے علاوہ حکومتی عہدیداروں نے انہیں الوداع کیا۔ٹرمپ نے سعودی عرب کے تاریخی دورے کے دوران دو دن انتہائی مصروف گزارے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے متعدد ملاقاتوں کے علاوہ جی سی سی ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کی اور اسلامی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت اور اہم خطاب کیا۔ علاوہ ازیں انسدادانتہاپسند کے عالمی مرکز”اعتدال “ کا بھی افتتاح کیا۔ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب قرار دیا گیا۔ وہ ریاض سے تل ابیب جائیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: