Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلیٰ کے دورے کے بعد انتظامیہ اے سی اور صوفہ اٹھالے گئے

لکھنؤ۔۔۔۔بی ایس ایف کے مقتول فوجی کے خاندان والوں کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب وزیر اعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد سے پہلے انتظامیہ نے اس کے گھر اے سی لگا دیا،قالین بچھا دیا، صوفہ سیٹ رکھا اور میز پر بچھانے کیلئے زعفرانی ٹاول بھی رکھ دیا۔وہ مقتول کی بیوہ کو رقم دینے کیلئے پہنچے تھے لیکن آدھے گھنٹے بعد جیسے ہی وزیر اعلیٰ روانہ ہوئے ضلعی انتظامیہ نے وہاں سے ہر چیز ہٹا لی۔فوجی پریم ساگر کے خاندان والوں نے کہا کہ سرکاری حکام نے ہمارے ڈرائنگ روم میں اے سی لگایا ، کارپٹ بچھایا اور صوفہ بھی لے آئے ۔وزیر اعلیٰ ہمارے گھر آدھے گھنٹے تک رہے۔ساگر ان دوفوجیوں میں شامل تھے جو یکم مئی کو کنٹرول لائن پر پاک فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں مسخ کردی گئی تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے خاندان والوں کو 4لاکھ روپے کا چیک پیش کیا اور 2لاکھ روپے فکسڈ ڈپازٹ کا سرٹیفکیٹ دیا۔ اخبار والوں نے دیوریا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے رابطہ کیا توانہوں نے فون ہی نہیں اٹھایا۔

شیئر: