Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر : پولیس ہیڈ کوارٹر میں آتشزدگی، 26 افراد زخمی

’ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ،قریبی شہروں سے آگ بجھانے والی ٹیموں کو طلب کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
مصر کے جنوب مشرقی علاقے میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
العربیہ کے مطابق مصری حکام نے کہا ہے کہ ’واقعے میں ابھی تک 26 افراد زخمی ہوئے‘۔
عاجل| اندلاع حريق ضخم قبل قليل في مبنى مديرية أمن #الإسماعيلية ب #مصر pic.twitter.com/3lG6gAVAf6
حکام نے کہا ہے کہ ’آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے نہر سویز کے اسماعیلہ صوبے میں واقع کئی منزلہ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا‘۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ ویڈیوز میں عمارت کے اندر سے سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ عمارت میں پھنسے لوگوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ ’آگ بجھانے والی ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی‘۔
حکام نے بتایا ہے کہ ’تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ قریبی شہروں اور قصبوں سے آگ بجھانے والی ٹیموں کو بھی طلب کیا گیا ہے‘۔

 

شیئر: