Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹورنامنٹ میں واپسی مشکل ہے،آفریدی

  کراچی .... پاکستانی آل راونڈرشاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اور ہند کے درمیان اتنا بڑا خلا کبھی نہیں پیدا ہوا تھا۔ ہند اپنا کھیل بہتر بناتے ہوئے بہت آگے نکل گیا ۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہوئے کھلے ذہن کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔ اسٹرائیک تبدیل نہ کرنا ہمارا پرانا مسئلہ ہے۔ اختتامی اوورز میں بدترین بولنگ کے سبب بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ہند کے خلاف ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔ پاکستان نے ہند کے خلاف اچھے اسٹارٹ سے فائدہ نہیں اٹھایا ۔ شکست کے بعد ٹیم کی ٹورنامنٹ میں واپسی بہت مشکل ہے۔

 

شیئر: