Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس، ریاض میں پریس کلب کے قیام کا جائزہ

ایسوسی ایشن کے پروگرام اور سرگرمیوں کے آغاز کی بھی منظوری دی گئی (فوٹو: العربیہ)
سعودی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ عضوان الاحمری  نے کہا ہے کہ’ نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے پہلے اجلاس میں  میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ کی شمولیت کےلیے ایسوسی ایشن کی ممبر شپ کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔‘
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ ریاض میں پریس کلب کے قیام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ فنانشل سپورٹ فنڈ کو فعال کرنے کے ساتھ  انٹرنیشنل پریس فریڈم انڈیکیٹر میں سعودی عرب کی پوزیشن کو درست کرنے پر زور دیا گیا۔‘
 بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایسوسی ایشن  کے پروگرام اور سرگرمیوں کے آغاز کی بھی منظوری دی۔
اجلاس می اراکین کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ جبکہ منظور شدہ کمیٹیوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل درآمد  یقینی بنانے کے لیے انہیں شیڈول کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
گورننس،جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو فعال کرنے، اس میں مالیاتی وسائل لانے، یونینوں اور میڈیا تنظیموں کے ساتھ رابطے اور شراکت داری کو فعال کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئندہ اجلاس  پہلے 100 دن کے لیے منظور شدہ سٹریٹجک پلان کا جائزہ لینے، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور سالانہ سٹریٹجک پلان کے دیگر حصوں پر بحث جاری رکھنے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔

شیئر: