Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو: ریاض میں ’بگ فائیو‘ نمائش کا آغاز

سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کے حوالے سے بڑی نمائش بگ فائیو کا آغاز ہوگیا جس میں دنیا بھر کی کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ ہیوی مشینری بھی نمائش میں رکھی گئی ہے۔ دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب،پاکستان، امریکہ،برطانیہ، چین، اٹلی،فرانس اور ترکی سمیت 47 ممالک کی تعمیراتی سازوسامان بنانے والی 13 سو کمپنیوں کی جانب سٹال لگائے گئے ہیں جن پر 20 ہزار سے زائد تعمیراتی شعبے سے تعلق رکھنے والی اشیا رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف کانفرنسز اور ورکشاپ کا ابھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں ماہرین کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جدید طرز تعمیر کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ نمائش میں شریک مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بگ فائیو سعودی عرب کی ایک بڑی نمائش ہے جس کی بدولت بین الاقوامی کمپنیوں اور تعمیراتی شعبے میں نئی جدت کے حوالے سے مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں جس سے کاروباری معاملات کو بھی بہتر انداز سے تقویت ملتی ہے اس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ریاض سے محسن ذکا اللہ کی رپورٹ

شیئر: