Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک سے انٹرنیٹ کے ذریعے635ملین درہم نکالنے کی کوشش ناکام بنادی، امارات

ابو ظبی۔۔۔۔اماراتی حکام نے بینک سے انٹرنیٹ کے ذریعے 635ملین درہم نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ واردات میں ملوث ایشیائی و یورپی ممالک کے 38ملزمان کو گرفتا رکر لیا گیا دیگر مفرور 6وارداتیوں کا تعاقب جاری ہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی وسائل استعمال کر کے ایک بینک سے 635بلین ریال نکال لئے گئے تھے ۔ امارات کے سینٹرل بینک اور ابوظبی کے متعلقہ بینک کے حکام نے مشترکہ آپریشن کر کے مبینہ رقم 24گھنٹے کے اندر اندر کھاتے میں بازیاب کر لی ۔ ابوظبی کے پبلک پراسیکیوٹر علی البلوشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس واردات کو متعلقہ اداروں کے درمیان تال میل پیدا کر کے ناکام بنایا گیا ۔ ریکارڈ وقت میں واردات کو مثالی شکل میں ناکام بنانے سے اماراتی بینکاروں کی اہلیت و لیاقت کا بھی سکہ جم گیا۔ ابوظبی کے ایک بینک نے رپورٹ دی تھی کہ سینٹرل بینک کے یہاں اس کے کھاتے سے بھاری رقم نکالی گئی ہے ۔ فوراً ہی نکالے گئے اثاثے منجمد کرنے کے احکام جاری کر دئیے گئے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایک اہلکار اپنے رفیق کار کے کوڈ کی مدد سے بینک کے آن لائن سسٹم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھااور اس نے 5مختلف بینکوں میں 5کمپنیوں کے اکائونٹ میں 635ملین درہم منتقل کر دئیے تھے ۔

شیئر: