Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض،مکہ،بریدہ میں ٹریفک حادثات ، 5ہلاک 14زخمی

ریاض/بریدہ .... ریاض، مکہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی تھی قابو پالیا گیا ۔ایک زخمی کی حالت نازک تھی اسے کنگ خالد تعلیمی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔دوسری جانب قصیم ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان محمد الجعیثین نے بتایا ہے کہ بریدہ کے شمال میں کنگ عبداللہ روڈ پر 2گاڑیوں میں تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک اور 13زخمی ہو گئے ۔ ہلال احمر کے اہلکاروں نے ابتدائی مرہم پٹی کر کے زخمیوں کو مزید علاج کےلئے اسپتال پہنچا دیا۔

شیئر: