ریاض، جازان اور حائل میں متعدد منشیات فروش گرفتار
’مذکورہ کارروائیاں محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے کہاہے کہ ریاض، جازان اور حائل میں کارروائیوں کے دوران متعدد افراد گرفتار ہوئے ہیں جن پر منشیات فروشی کا الزام ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ کارروائیاں محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے کی گئی ہیں۔
محکمہ امن عامہ نے کہاہے کہ ’پہلی کارروائی جازان میں ہوئی ہے جس میں ایک شہری کو گرفتار کیا گیا‘۔
’تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 10 کلو چرس ضبط ہوئی ہےجسے وہ متعدد افراد کو سپلائی کرنے جارہا تھا‘۔
’دوسری کارروائی حائل میں ہوئی ہےجہاں 4 شہری گرفتار ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد علاقے میں چرس اور نشہ آور گولیاں سپلائی کرتے تھے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تیسری کارروائی ریاض شہر میں کی گئی ہے جہاں ایک شہری کے قبضے سے چرس اور نشہ آور گولیاں پکڑی گئی ہیں‘۔