کرغیزستان میں پہلی مرتبہ حفظ قرآن کا مسابقہ
’نور قرآن انسٹی ٹیوٹ کی خواتین نے مسابقے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی سرپرستی میں کرغیزستان میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے حفظ قرآن کا مسابقہ منعقد ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ مسلم یوتھ اسمبلی ’وامی‘ کے تحت کام کرنے والے نور قرآن انسٹی ٹیوٹ کی خواتین نے مسابقے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعودی وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے تحت ہونے والے مسابقے میں تلاوت، تجوید، 10 پارے حفظ ، 20 پارے حفظ اور پورا حفظ کرنے کا مسابقہ ہوا ہے۔
مسابقے میں اول آنے والی خواتین کے لیے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں کرغیزستان کے صدر صادر جباروف نے خصوصی شرکت کی جبکہ سعودی سفیر ابراہیم راضی بھی موجود تھے۔