Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچرا اٹھانے والے ٹرکوں کا میوزیم

 فلوریڈا ..... امریکہ میں ایک ایسا میوزیم بھی بنا ہوا ہے جہاں کچرا اٹھانے والے پرانے ٹرک رکھے گئے ہیں۔ اورلینڈو کے نواحی علاقے میں اس طرح کا میوزیم تیار کیا گیا ہے۔یہ میوزیم ایک ایسی کمپنی نے تیار کیا ہے جو چیزوں کی ری سائیکلنگ کرتی ہے۔ اسکے پاس کچرا اٹھانے والے 20ٹرک موجود ہیں۔ ان میں سے ایک ٹرک 1926ءکا بھی ہے۔ایک 4ٹن وزنی ٹرک بھی موجود ہے جسے بہتر بناکر میوزیم میں رکھا گیا ہے۔1950کے عشرے کی ایک گاڑی بھی اس میوزیم میں ہے جو ایک فلم میں بھی دکھائی گئی تھی۔

شیئر: