Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60فٹ طویل لگژری آبدوز تیار

  ایمسٹرڈیم.....ہالینڈ میں ایک ایسی 60فٹ طویل آبدوز تیار کی گئی ہے جس میں اس کی اپنی لائبریری ہوگی جبکہ 20 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ یہ آبدوز 1640فٹ کی گہرائی تک جاسکتی ہے۔ اس میں ایک بڑا لاﺅنج ہے اور مکمل گیلری بھی ہے۔ جیمز بونڈ اسٹائل کی یہ آبدوزشیشے کا گھر نظر آتی ہے او راس میں 270ڈگری کے اینگل سے سمندر کی نیچے کی چیزیں صاف نظر آتی ہیں۔ پائلٹ کے کاک پٹ میں موجود جوائے اسٹک کے ذریعے اسے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اسکے انجن سے کوئی آواز نہیں آتی جبکہ اس میں ایئر کنڈیشننگ اور روشنی کا خاطر خواہ انتظام کیاگیا ہے۔ اسے رولز رائس اور اوشن سب میرین کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ جنوری 2018ءتک یہ مارکیٹ میں آجائیگی۔ ابھی اسکی قیمت نہیں بتائی گئی۔

شیئر: