Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند پُرتشد ہجوم کے دباؤ میں کام کرنے والا ملک بن گیا، اسد اویسی

حیدرآباد۔۔۔۔۔بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ مرکز میں بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی اور اپنے انتخابی وعدوں سے منحرف ہوچکی ہے ۔ اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے ملک کو فرقہ پرستی کے زہر میں گھولا جارہا ہے ۔ اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو فرقہ پرستی کے زہر سے متاثر کیا جارہا ہے ۔ غلط پروپیگنڈے کے ذریعہ سینوں میں نفرت کی آگ پیدا کردی گئی ہے ۔ صدر مجلس نے دارالسلام میں مجلس اتحاد المسلمین کے زیراہتمام منعقدہ عید ملاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جمہوریت پسند ملک کے بجائے ہجوم کے دباؤ میں کام کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ معاشی ترقی ٹھپ ہوچکی ہے ،3 برس میں 35 ہزار کسان خود کشی کرچکے ہیں ، ان حالات میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو چوکس اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ۔ اپنی آواز اور اپنی جماعت میں پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے اپنے علاقوں کے علاوہ ملک کے کونے کونے میں بھی پہنچایا جاسکے اور بے آوازوں کی آواز بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ مجلس سنگھ پریوار کیخلاف ہر محاذ پر جدوجہد کرے گی ۔

شیئر: