Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں نیب غیر موثر، نیا احتساب ادارہ بنے گا

  کراچی...سندھ کابینہ نے صوبے میں نیب کو غیر موثر کرنے کے لئے قانون سازی کے مسودے کی منظوری دے دی ۔کابینہ کو بتا یا گیا کہ امن و امان اور بلدیاتی اداروں کے قیام کی طرح کرپشن سمیت جرائم کا خاتمہ صوبائی حکومت کا اختیارہے۔وفاق کو صوبوں میں احتساب عدالتیں قائم کرنے کا اختیار نہیں ۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیر سٹر ضمیر گھمروکے مطابق اس بل کے تحت اینٹی کرپشن کے قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے گا۔ کرپشن کے مقدمات میں پراسکیوشن بہتر کیا جائیگا۔ اینٹی کرپشن کی جگ الگ احتساب ادارہ تشکیل دیا جائے گا۔ سندھ میں نیا اینٹی کرپشن قانون نافذ العمل ہوتے ہی نیب مقدمات اینٹی کرپشن کورٹس کو منتقل ہوجائیں گے۔ قانون سازی کے لئے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔

 

شیئر: