Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میں ٹینکر الٹنے سے لوگ پٹرول بھرنے کیلئے ٹوٹ پڑے

لکھنؤ- - - - -  - گورکھپورمیں ایک تیل ٹینکرکے الٹ جانے سے اس کا تیل سڑک پربہنے لگا ۔ اس منظر کو دیکھ کر عوام ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ میں جو بھی برتن آیا وہ ٹینکر کی طرف دوڑ پڑا اور اس میں پٹرول بھرنے لگا۔ عینی گواہوں نے بتایا کہ کچھ گاڑیاں جو وہاں سے گزر رہی تھیں ان کے ڈرائیو ربھی کسی طرح اپنی گاڑی کی ٹنکیوں میں پٹرول بھرنے لگے، اس کے بعد سڑک پر ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ ساری گاڑیاں بہت دور رک گئیں اور وہاں پر اتنی بھیڑ لگ گئی کہ لااینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ کچھ لوگوں کو تیل لوٹنے کے سلسلے میں آپس میں لڑتے بھی دیکھا گیا۔ پولیس جب بہت دیر کے بعد آئی تب جاکر حالات قابو میں آئے۔

شیئر: