Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف کے جماعت نہم میں بھی شاندار نتائج

طائف(ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف نے اس بار بھی فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ بوائز ونگ کے نتائج 93فیصد رہے۔ 85فیصد طلباء نے اعلیٰ فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔ 76فیصد طلبا وطالبات نے Aاور A+گریڈ حاصل کیا۔مریم رضوان، نہال حبیب اور عبدالرحمن نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرنسپل قیصر خان اور اساتذہ نے کامیاب طلباء و طالبات اور والدین کو مبارکباد کا پیغام دیا اور امید ظاہرکی کہ بھرپور محنت اور توجہ سے طائف اسکول سعودی عرب میں مثالی ادارہ بن جائیگا۔ شاندار نتائج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، اساتذہ ، سفیرپاکستان، قونصلر جنرل شہریار اکبر خان او رلنک آفسر شعیب مبارک کی رہنمائی اور والدین کا ثمر ہیں ۔

شیئر: