Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل کا جماعت نہم کا شاندار نتیجہ

ریاض(جاوید اقبال) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں امسال بھی لڑکیاں بازی لے گئیں، پاکستان انٹرنیشنل اسکول الجبیل کے نتائج شاندار رہے۔ 91.5 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ طالبہ عائشہ عاصم نے 520 میں سے 508 لے کر پہلی، ماریہ رحمان نے 504 نمبر لے کر دوسری جبکہ فوکیہ کامران نے 503 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان شاندار نتائج پر ادارے کے پرنسپل خاور حسین نے طلباوطالبات ، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی ہے۔

شیئر: