Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ اسکول میں میٹرک کے شاندار نتائج

علینا راشد نے 1015نمبر حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی
 
 ملیحہ آصف نے 994نمبر حاصل کرکے دوسری اور لشانہ عارف نے 992نمبر حاصل کرکے اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی
 
بریدہ: پاکستان انٹر نیشنل اسکول بریدہ ، قصیم کے طلبہ وطالبات نے وفاقی بورڈ اسلام آباد کے ماتحت ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسکول کی ہونہار طالبہ علینا راشد نے 1050میں سے 1015نمبر حاصل کرکے نہ صرف اسکول بلکہ مشرق وسطی کے وہ تمام اسکول جو وفاقی بورڈ کے ماتحت ہیں ان میں اول پوزیشن حاصل کی۔دیگر طالبات میں ملیحہ آصف نے 994نمبر حاصل کرکے دوسری اور لشانہ عارف نے 992نمبر حاصل کرکے اسکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح کشف مشتاق نے 960، محمد نوید نے 956، خدیجہ الکبری اور ہدی ریاض نے 941،مناہل سیف اللہ نے 932، کومل اسمیاب خان نے 929 اور معاذ حسین قریشی نے 923نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔شاندار رزلٹ کی بناپر اسکول مینجمنٹ کونسل اور پرنسپل نے طلبہ وطالبات اور والدین واساتذہ کو مبارکباد دی۔ علینا راشدنے اپنی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اپنے اساتذہ اور والدین کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اس نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ 
 

شیئر: