Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن ممکن نہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد...پاکستان نے امت مسلمہ کے امن، ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ آئیوری کوسٹ میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ امت مسلمہ کو باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھانا ہوگا تاکہ امن یکجہتی اورترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ عالمی برادری فلسطین اور کشمیر جیسے دیرینہ مسائل کے حل میں ناکام رہی تو امن اورترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ جنوبی ایشیا کا امن واستحکام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوں نے افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے لئے کوششوں میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثناءو آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میںگروپ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی واضح اور دوٹوک حمایت کا اعادہ کیا اورکشمیر میں ہند کے ظلم کی مذمت کی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کے لئے تنظیم کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

 

شیئر: