Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھینس کونرم چارہ سمجھنے کی کوشش ناکام

جوہانسبرگ۔۔۔۔جنوبی افریقہ کے ہوڈ اسپروڈ کے نیشنل ریزروپارک میں شیروں نے تنہا گھومتی ہوئی ایک بھینس پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مختلف آوازیں نکال کراپنے ساتھیوں کو بھی’’لنچ ‘‘کیلئے بلالیا۔تاہم چیختی دھاڑتی زخمی بھینس کی بھی آواز سن کر کئی بھینسیں اسے بچانے کیلئے پہنچ گئیں۔ اگر چہ زخمی بھینس نے خود کو بچانے کی بڑی کوشش کی لیکن اس کے ’’ساتھیوں ‘‘کی آمد پر اس نے حوصلہ پکڑا اور شیروں پرجوابی حملہ کردیا۔ ’’ساتھیوں ‘‘نے بھی اس کی مدد کی۔اس سلسلے میں ایک وڈیواپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھینسیں دیوانہ وار مدد کو آرہی ہیں۔ اتنی زیادہ بھینسیں دیکھ کر شیر بھی خوفزدہ ہوگئے اور انہوں نے فرار ہونے میںہی عافیت سمجھی۔ یہ سارے واقعہ کی فلم پارک کے ایک محافظ نے اتار لی۔وہ اس وقت علاقے کا چکر لگا رہا تھا ۔ اس نے گاڑی سے صرف25میٹر دور یہ لڑائی دیکھی تھی۔

شیئر: