Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ ، جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

پروٹیز کو اس ٹیسٹ میںبھی ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرینگے، معین
 
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر معین علی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کریگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج جمعہ سے ٹرینٹ برج، نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی سے مطمئن اور بھرپور فارم میں ہیں اور پروٹیز کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ سیریز کے آئندہ میچوں میں بھی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: