Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیجسوسی سے استعفیٰ نہیں مانگا، جے ڈی یو

پٹنہ۔۔۔۔جنتا دل یو کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار نے ایف آئی آر میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادوکا نام آنے کے بعد ان سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا تاہم یہ ضرور کہا کہ تیجسوی کو اس الزام اور واقعہ میں اپنے آپ کوکلیئر کرانا ہوگا۔ بہار کی حکمراں اتحادی جماعت نے یہ موقف اس وقت اپنایا جب راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے اپنے بیٹے تیجسوی یادو کے استعفے کے امکان کو مسترد کردیا۔ جنتا دل یو کے رہنما کے سی تیاگی نے کہا کہ نتیش کمار اعلیٰ اخلاقی اقدار کی حامل شخصیت ہیں۔جو کچھ انہیں کہنا تھا وہ پہلے ہی ودھان منڈل کے اجلاس میں کہہ چکے ہیں۔ نتیش نے استعفے کا مطالبہ نہیں کیاتاہم متعلقہ وزیر کو الزام سے پاک صاف ہونا ہوگا۔

شیئر: