Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل

کراچی.. تحریک انصاف کراچی کی اہم خاتون رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تاہم یہ نعرہ لگاتے ہوئے پارٹی خود تبدیل ہوگئی ۔تحریک انصاف کی توجہ صرف پنجاب ہے۔ عمران خان چند گھنٹوں کے لئے کراچی آتے ہیں اور انہیں کارکنوں سے دور رکھا جاتا ہے۔ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ نوجوان ہیں اور نہ وہ کارکنان کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ناز بلوچ نے کہا کہ اپنے گھر لوٹ آئی ہوں۔ کراچی کی بیٹی ہونے کے نا تے عمران خان کا ساتھ دیا تھا۔ تحریک انصاف کے لئے میری قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ ناز بلوچ نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی رائے کو اہمیت نہیں دی جاتی۔
 

 

شیئر: