Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام نے 6ہزار شہریوں کو بے وطن کردیا

جدہ۔۔۔۔قطری سعودی سرحدوں پر بے یارومددگار پڑے ہوئے زاید الغفرانی المری کے المیہ نے الغفران قبیلے کے پرانے زخم تازہ کردیئے۔ حکومت قطر اب سے 20برس قبل قبیلہ غفران کے 6ہزار قطری شہریوں کو وطن سے بے وطن کرچکی ہے۔ ان کی شہریت سلب کرلی گئی تھی۔ ان پر قطر کے سابق حکمراں شیخ خلیفہ کی جانبداری کا شبہ تھا ۔اس شبہ میں انہیں ملک سے بیدخل کیا گیا تھا۔ حمد بن خلیفہ نے اپنے باپ امیر قطر کے خلاف بغاوت کی تھی اور پھر شیخ خلیفہ نے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی بابت حمد بن خلیفہ کو گمان گزرا تھا کہ اس کوشش میں قبیلہ غفران کے قطری شہری شامل ہیں۔زاید الغفرانی نے جیسے ہی قطری حکام کو بری سرحدی چوکی پر پرانا پاسپورٹ پیش کی اس سے پاسپورٹ سلب کرلیا گیا اور اسے 50سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے نمٹنے کیلئے بے یارومددگار چھوڑدیا گیا۔ بین الاقوامی تنظیموں نے قطری حکام سے زاید المری کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: