Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کیلئے جرمنی کے نئے ہتھیار

قاہرہ۔ڈ۔۔جرمنی سعودی عرب کو فوجی گاڑیوں اور سمندری بوٹ سمیت نئے ہتھیاروں کی کھیپ فراہم کریگا۔ جرمن سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ جرمن حکومت چانسلر کی حمایت سے سعودی عرب کو اسلحہ برآمد کرنے والی ہے۔ جرمن وزارت اقتصاد نے اعلامیہ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ جرمن حکومت سعودی عرب اور مصر کو نئے اسلحہ برآمد کریگی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کو فوجی منتقل کرنے کیلئے رینمٹل RMMBساخت کی 100فوجی گاڑیاں اور 4جنگی بوٹس نیز دیگر فوجی ساز و سامان فراہم کیا جائیگا جبکہ مصر کو ایک آبدوز بھی مہیا کی جائیگی۔

شیئر: