Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت خانہ جنگی چاہتی ہے، شیخ رشید

  اسلام آباد... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ حکومت پانامہ کیس کے فیصلے میں تاخیر اور ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے۔مسلم لیگ ن ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چوروں کے ساتھ وہی کھڑا ہوتا ہے جو چوری کے مال میں حصہ لیتا ہے۔ قوم انصاف چاہتی ہے اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ سے نواز شریف کو طلب کرنے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو برا بھلا کہنے والے آج سپریم کورٹ کو بھی برا بھلا کہہ رہے ہیں ۔ اگر اس کیس کا فیصلہ گلی کوچے میں ہونا ہے تو پھر قوم بھی تیار ہوجائے۔ 

 

شیئر: