Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صرف سیاستدانوں کا احتساب ہی کیوں،خورشید شاہ

اسلام آباد .... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ صرف سیاست دانوں اور حکمرانوں کا کیوں۔بیورو کریٹ اور ریٹائرڈ جرنیل سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ اگر جے آئی ٹی کی 10ویں جلد کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جتنا پانا مہ کیس کو حکومت کھولے گی اتنا ہی پھنستی جائے گی۔نواز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ اس کیس کو مزید نہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہوں۔ 2014 میں جمہوریت کو بچایا لیکن اب نواز شریف کو جانا ہی ہوگا ۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے وزیر اعظم کی نا اہلی پر کوئی شور نہیں کیا تھا اس مرتبہ بھی عدالت کا جو فیصلہ آیا تسلیم کریں گے۔ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے جہاں سے انصاف ملتا ہے، انشااللہ بہتر ہوگا۔ اس ادارے پر شک نہیں کرنا چاہیئے۔ 

 

شیئر: