Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے دوست بناتے وقت ان کے جوتے ضرور دیکھیں، ماہرین

کنساس- - - ----کنساس یونیورسٹی اور اس سے وابستہ ویزلے کالج کے سائنسدانوں نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نئے دوست بناتے وقت ان کے جوتے ضرور دیکھیں کیونکہ انسان کے جوتے اور ان کی حالت پوری شخصیت کو بیان کردیتی ہے اس لئے نئے دوست بناتے وقت کسی کی ظاہری شکل و صورت سے ز یادہ ضروری یہ ہے کہ اس نے پاؤں میں کیا پہن رکھا ہے۔ سائنسدانوں نے اچھے دوستوں کی شناخت کا یہ طریقہ آئی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے وضع کیا ہے۔ یہ تحقیقاتی رپورٹ یونیورسٹی سے شائع ہونے والے ایک جریدے میں موجود ہے جسے لوگ بڑی دلچسپی اور توجہ سے پڑھ رہے ہیں ۔

شیئر: