Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے ساتھ عمران بھی جائینگے،خورشید شاہ

سکھر...قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے پانا مہ کیس کا فیصلہ کل یا پرسوں آجائے گا۔فیصلہ آیا تو نواز شریف کو جانا پڑے گا۔ اگر نواز شریف جاتے ہیں تو پھر عمران خان بھی جائیں گے۔وزیراعظم کو استعفی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ ان کی اپنی سیاست ہے ۔ آج بھی انہیں اپنا وزیراعظم مانتا ہوں ۔سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں جس کے باعث چوہدری نثارپرحکومت کا دباو ہے۔ دعا ہے اللہ تعالی چوہدری نثارکوصحت یاب کرے اور وہ قوم سے خطاب کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ توڑی گئی تو انتخابی اصلاحات کا معاملہ ختم ہوجائے گا۔سیاست دانوں کا کام محض ووٹ مانگنا نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے۔جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، اس سے دنیا میں پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا ہے۔

 

شیئر: