Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں رنگوں کی بارش: تصویری جھلکیاں

جدہ کے کورنیش پر آج علی الصبح رنگوں کی دوڑ ہوئی جس میں سینکڑوں مرد و خواتین نے حصہ لیا۔
جدہ میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کی اس دوڑ کے لیے پانچ کلو میٹر مسافت مقرر کی گئی تھی جس میں شرکاء کو خصوصی کٹس دی گئی تھیں۔

سفید ٹی شرٹس میں ملبوس شرکاء سے اس دوڑ میں شامل ہونے کے لیے سو ریال تک کی فیس لی گئی جبکہ 12 سال سے کم بچوں کے لیے داخلہ مفت تھا۔
 

جدہ کے ساحل پر مسجد الرحمہ کے نزدیک اس دوڑ میں سعودی شہریوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں نے بھی حصہ لیا۔
 

 علامتی دوڑ کے شرکا پر مختلف جگہوں سے گزرتے وقت رنگ پھینکیں گئے۔

 خیال رہے کہ ایسی ہی دوڑیں اس سے پہلے ریاض اور الخبر میں بھی ہو چکی ہیں۔

دوڑ کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے افراد کو انعامات بھی دیے گئے۔

(تصاویر  بشکریہ: ٹوئٹر)

شیئر: