Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں معاشی بحران اور مظاہرے: تصاویر

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کے باعث وہ مظاہرین کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔
نئے تجویز کردہ ٹیکسوں میں واٹس ایپ پر وائس کالز پر ٹیکس اور دیگر میسجنگ سروسز پر ٹیکس بھی شامل تھے جنہیں جمعرات کو ہی کو مسترد کر دیا تھا۔
لبنان میں جمعرات سے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا تھا جس میں ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق بجٹ تجاویز میں نئے ٹیکسوں کا خاتمہ اور اعلیٰ حکام کی تنخواہوں میں کمی جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔
بجٹ اور معاشی اصلاحات کی منظور کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب ملک میں پانچ روز سے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں شدت آئی ہے۔
سعد حریری پیر کو کابینہ کی جانب سے معاشی اصلاحات کی سنہ 2020 کے بجٹ کی منظوری کے نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
لبنان میں معاشی بحران پر حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آئی ہے اور اب ان کا رخ لبنان کی پوری سیاسی قیادت کو ہٹانے کی جانب مڑ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نئے مجوزہ ٹیکسوں کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں میں املاک کو نقصان سے بجلی کی ترسیل بھی متاثر ہوئی اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر بھی جمع ہوگئے تھے۔ مظاہروں کی جھلک اے ایف پی کی ان تصاویر میں

شیئر: